مبارک دن

( مُبارَک دِن )
{ مُبا + رَک + دِن }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق صفت 'مبارک' کے بعد ہندی اسم 'دن' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩٤ء کو "افکار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زمان ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : مُبارَک دِنوں [مُبا + رَک + دِنوں (و مجہول)]
١ - سعادت والا دن، نیک روز، اچھا یا خوش نصیب دن۔
"تھریسا اس مبارک دن کیت کو اس کا وعدہ یاد دلائے جو کہ اس نے چار سال قبل شادی کی اس گولڈن جوبلی کے تعلق سے کیا تھا۔"      ( ١٩٩٤ء، افکار، کراچی، اپریل، ٧٠ )