مبادیاتی

( مُبادِیاتی )
{ مُبا + دِیا + تی }
( عربی )

تفصیلات


مُبادِیات  مُبادِیاتی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مبادیات' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے 'مبادیاتی' بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٠ء کو "برش قلم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - مبادیات سے منسوب یا متعلق، بنیادی امور سے متعلق، ابتدائی باتوں سے تعلق رکھنے والا۔
"موصوف نے ١٧مئی کی اشاعت میں مارکسی فلسفہ کی مبادیاتی بحث یعنی مادیت کی نئی تشریح فرمائی ہے۔"      ( ١٩٧٠ء، برش قلم، ٢٦٨ )