فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ماہی' کے بعد فارسی مصدر 'پروردن' سے صیغۂ امر 'پرور' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٧ء، کو "معاشی جغرافیہ پاکستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - مچھلیوں کی پرورش، مچھلیاں پالنے کا کام یا کاروبار۔
"دریاؤں پر انسان نے کنٹرول حاصل کرکے توانائی اور زرعی مقاصد حاصل کیے ہیں اور ماہی پروری اور دیگر فوائد حاصل کیے گیے ہیں۔"
( ١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٣٢ )