مائکرو بس

( مائِکْرو بَس )
{ ما + اِک + رو (و مجہول) + بَس }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ صفت 'مائکرو' اور اسم 'بس' کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٥ء کو "میزانیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : مائِکْروبَسیں [ما + اِک + رو (و مجہول) + بَسیں (ی مجہول)]
جمع استثنائی   : مائِکْرو بَسِز [ما + اِک + رو (و مجہول) + بَسِز]
جمع غیر ندائی   : مائِکْرو بَسوں [ما + اِک + رو (و مجہول) + بَسوں (و مجہول)]
١ - بس کی وضع کی چھوٹی گاڑی، چھوٹی بسیں۔
"ایک عدد مائکرو بس کی خرید دفتر کے عام استعمال کے لیے ایک پک اپ کی خرید۔"      ( ١٩٦٥ء، میزانیہ، ١٥٣ )