مائکرو فش

( مائِکْرو فِش )
{ ما + اِک + رو (و مجہول) + فِش }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ صفت 'مائکرو' اور اسم 'فش' کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩٣ء کو "اردو نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - دستاویز کی مختصر کردہ تصویر، فوٹو گرافی کا ایک طریقہ جسے عموماً ایک کارڈ کی صورت میں پرو دیا جاتا ہے۔
"جدید سائنسی آلات. مائکرو فش، مائکرو فلم اور کمپیوٹر نے. ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔"      ( ١٩٩٣ء، اردو نامہ، لاہور، اپریل، ٢٤ )