مائیکا

( مائیکا )
{ ما + اے + کا }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'مائے' کے ساتھ 'کا' بطور لاحقہ ظرفیت لگانے سے 'مائیکا' بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٥ء کو "سنبل و سلاسل" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : مائیکے [ما + اے + کے]
جمع   : مائیکے [ما + اے +کے]
جمع غیر ندائی   : مائیکوں [ما + اے + کوں (و مجہول)]
١ - عورت کے ماں باپ کا گھر، میکا۔
 جیسے بے بس ہو ظلمتوں میں نظر جیسے بیوہ کا مائیکے کو سفر      ( ١٩٧٥ء، نذربتاں، ٨٠ )