مائکرو فلم

( مائِکْرو فِلْم )
{ ما + اِک + رو (و مجہول) + فِلْم }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ صفت 'مائکرو' اور اسم 'فلم' کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٢ء کو "گنجینۂ گوہر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
جمع   : مائِکْرو فِلْمیں [ما + اِک + رو (و مجہول) + فِل + میں (ی مجہول)]
جمع استثنائی   : مائِکْرو فِلْمْز [ما + اِک + رو (و مجہول) + فِلْمْز]
جمع غیر ندائی   : مائِکْرو فِلْموں [ما + اِک + رو (و مجہول) + فِل + موں (و مجہول)]
١ - عکسی فلم جو خردبینی آلات سے دیکھی جاتی ہے۔
"پروفیسر صاحب نے دونوں جگہوں سے مائِکرو فلمیں حاصل کر کے یہ نسخہ مکمل کرلیا۔"