مائکرو فوٹو

( مائِکْرو فوٹُو )
{ ما + اِک + رو (و مجہول) + فو (و مجہول) + ٹُو }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ صفت 'مائکرو' اور اسم 'فوٹو' کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧١ء، کو "مثبت شعاعیں اور ایکس ریز" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : مائِکْرو فوٹُوز [ما + اِک + رو (و مجہول) + فو (و مجہول) + ٹُوز]
١ - بہت چھوٹا فوٹو جسے خوردبین کے ذریعے دیکھا جائے۔
"اصل پیمائش ایک مائکرو فوٹو میٹر کے ذریعے کی جاتی ہے۔"      ( ١٩٧١ء، مثبت شعاعیں اور ایکس ریز، ٧٠ )