اجتماع سعدین

( اِجْتِماعِ سَعْدَین )
{ اِج + تِما + عے + سَع + دَین (ی لین) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ لفظ 'اجتماع' کے ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر 'سعد' کی تثنیہ 'سعدین' استعمال کیا گیا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - دو مسعود و مبارک ستاروں (خصوصاً زہرہ و مشتری) کی ایک منزل میں یکجائی جو مبارک سمجھی جاتی ہے۔
"ایشیائی قدیم نقطۂ نظر اور یورپی جدید نقطۂ خیال کا اجتماع اجتماع سعدین ہوتا ہے۔"      ( ١٩١١ء، باقیات بجنوری، ٣١ )