ماہ شبانہ

( ماہِ شَبانَہ )
{ ما + ہے + شَبا + نَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ماہ' کے بعد کسرہ صفت لگا کر فارسی اسم شب' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوہتا ہے۔ ١٩٨٣ء کو "ساعت سیار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - رات کا چاند، رات بھر رہنے والا روشن چاند۔
 ہجر شب میں اک قرار غائبانہ چاہیے غیب میں اک صورتِ ماہِ شبانہ چاہیے      ( ١٩٨٣ء، ساعت سیار (کلیات منیر نیازی)، ٤٩ )