ماہ تاباں

( ماہِ تاباں )
{ ما + ہے + تا + باں }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ماہ' اور صفت 'تاباں' کے مابین کسرہ صفت لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٩ء، کو "دیوانِ غالب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - چمکنے والا چاند، روشن چاند، پورا چاند، ماہ تمام؛ مراد، محبوب۔
 شب زاد گردشوں نے کیا کیا نہ جال پھینکے لیکن وہ ماہِ تاباں آیا نہیں گہن میں      ( ١٩٨٧ء، میرے آقا، ٥٠ )