ماہ جبیں

( ماہ جَبیں )
{ ماہ + جَبِیں }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ماہ' اور صفت 'جبیں' کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٢ء کو "مرآۃ الغیب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - چاند جیسی پیشانی والا، ماہ سیما، حسین، محبوب۔
 چند لمحوں کا سرور جیسے اک ماہ جبیں دوشیزہ مسکراتی ہوئی تیزی سے گزر جاتی ہے      ( ١٩٩٥ء، افکار، کراچی، مارچ، ٤٢ )