تفصیلات
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ماہ' کے بعد فارسی مصدر 'تافتن' سے صیغہ امر 'تاب' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٧٢ء کو "دیوان عبداللہ قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - چاند، قمر، چاند کی روشنی، چاندنی۔
سرخی خورشید، نورِ ماہ تاب پر تو ادنیٰ ہے حسنِ ذات کا
( ١٩٩٣ء، زمزمۂ درد، ٢٧ )
٢ - گنجفے کا وزیر۔
حاصل نہ نقل کو ہو زمانے میں وصف اصل روشن کبھی نہ گنجفے کا ماہتاب ہو!
( ١٨٣٢ء، دیوانِ رند، ١١٦:١ )
٣ - ایک وضع کی آتش بازی۔ (نور اللغات، علمی اردو لغت)