ماہ منیر

( ماہِ مُنِیر )
{ ما + ہے + مُنِیر }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ماہ' کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی صفت 'منیر' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٥ء کو "آرائش محفل" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - روشن یا روشنی بکھیرنے والا چاند، منور کرنے والا چاند؛ (مجازاً)حسین، دلربا، محبوب، معشوق۔
"بڑی چودھرائن، چھوٹی چودھرائن مہر منیر، رشک منیر، ماہ منیر ایں خانہ ہمہ آفتاب است، کیا شان ہے اس گھر کی۔"      ( ١٩٨٤ء، زمیں اور فلک اور، ١١١ )