فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ماہ' کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی صفت 'منور' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٣ء کو "دشتِ سوس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - روشن چاند، پوری آب و تاب سے چمکنے والا چاند؛ مراد؛ چودھویں کا چاند؛ (مجازاً) کامل شے۔
میرے چہرے یہ رقم، وقت کی تحریروں میں اپنی تقدیر کا وہ ماہ منور دیکھو جس کو تم ذہن کا معیار سمجھ بیٹھے ہو
( ١٩٩٥ء، افکار (جمیل ملک)، کراچی، مارچ، ٥٩ )