لے پالک

( لے پالَک )
{ لے + پا + لَک }

تفصیلات


سنسکر زبان سے ماخوذ مصدر ' لینا' سے فعل امر 'لے' کے بعد مصدر 'پالنا' سے مشتق صفت پالک لگانے سے 'لے پالک' بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٨٠ء کو "کلیات سودا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
جمع غیر ندائی   : لے پالَکوں [لے + پا + لَکوں (و مجہول)]
١ - وہ بچہ جسے لے کر پال لیا ہو یا گود لیا ہوا لڑکا یا لڑکی متبنٰی۔
"سسرال والوں نے دونوں میاں بیوی پر دباؤ ڈالا تو بھی یہ لے پالک ان کی بہو بن سکتی ہے۔"      ( ١٩٨٨ء، بھاگا ہوا غلام، ١٦ )