لیڈنگ آرٹیکل

( لِیڈِنْگ آرْٹِیکَل )
{ لی + ڈِنْگ (ن غنہ) + آر + ئی + کَل }
( انگریزی )

تفصیلات


دو انگریزی اسماء 'لیڈنگ' اور 'آرٹیکل' کے ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٣ء کو "بست سالہ عہد حکومت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : لِیڈِنْگ آرٹِیکَلْز [لی + ڈِنْگ (ن غنہ) + آر + ٹی + کَلْز]
١ - افتتاحی مقالا، اہم مضمون، ایڈیٹر کا لکھا ہوا مضمون، ادارتی مضمون، مقالا۔
"اس ملاقات کے حالات تمام اخبارات میں شائع ہوئے لندن ٹائمز نے ایک لیڈنگ آرٹیکل بھی لکھا۔"      ( ١٩٣٤ء، حیات محسن، ٣٦ )