مسیحیت

( مَسِیحِیَّت )
{ مَسِی + حْی + یَت }
( عربی )

تفصیلات


مَسِیحی  مَسِیحِیَّت

عربی زبان سے ماخوذ صفت 'مسیحی' کے ساتھ 'یت' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے بنا اردو میں بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ ١٩١٥ء کو "ارض قرآن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - عیسائی ہونا، عیسائی مذہب کے عقائد و افکار، عیسویت۔
"ابتداء میں مسیحیت کے نزدیک حیات مادی کے مسائل و امور اور قانون و ریاست قابل اعتنا نہیں تھے۔"      ( ١٩٩٨ء، صحیفہ، لاہور، جنوری تا مارچ، ٥١ )