اجر کریم

( اَجْرِ کَرِیم )
{ اَج + رے + کَرِیم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی کے لفظ 'اجر' کے ساتھ اسم صفت 'کریم' لگایا گیا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ثواب عظیم، بے پایاں جزائے خیر۔
"خشیت الٰہی ذریعہ ہے نجات اور اجر کریم پانے کا۔"      ( ١٩١٧ء، مقالات شروانی، ١٩٨ )