١ - ایک وضع کا پلنگ جس کی پٹیاں چوڑی اور نقشین، پائے کرسی کے پایوں کی طرح بلند ہوتے ہیں، ہر پائے کی چوٹی پر آہنی حلقہ بھی نصب ہوتا ہے تاکہ اس میں ڈنڈے لگا کر چھپر کھٹ بنا سکیں، سرہانے اور پائنتی بالشت بھر کا اونچا کٹہرا بنا ہوتا ہے، آج کل مختلف وضع کی مسہریاں خوبصورت انداز میں بنائی جاتی ہیں۔
"بنو بیگم نے مسہری پر بیٹھ کر آنکھیں بند کر لیں۔"
( ١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٢١ )