اجرمثل

( اَجْرِمِثْل )
{ اَج + رے + مِثْل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ عربی کے لفظ 'اجر' کے ساتھ ثلاثی مجرد کے باب سے 'مثل' استعمال کیا گیا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ فقہ ]  وہ اجرت جو بازار میں اس جیسے کام کی مقرر ہو جو مزدور یا کاریگر نے انجام دیا ہے۔
"جس شخص نے درزی کو ایک کپڑا دیا کرتا سینے کو تو اس نے قباسی ڈالی تو مالک کو اختیار ہے - درزی کو اجر مثل دے دیوے۔"      ( ١٨٦٧ء، نورالہدایہ (ترجمہ)، ٧:٤ )