تفصیلات
شرط مَشْرُوط مَشْرُوطِیَّت
عربی زبان سے ماخوذ صفت 'مشروط' کے ساتھ 'یت' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٠ء، کو روزنامہ "جنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - مشروط ہونے کی حالت یا کیفیت، مشروط ہونا، کسی دوسری شے پر مبنی ہونا، (نفسیات) وہ حالت جس میں معمول عامل کا پابند ہو جائے۔
"اسے نفسیات کی اصطلاح میں مشروطیت کہتے ہیں مشروطیت یہ کہ معمول عامل کا پابند ہو جاتا ہے۔"
( ١٩٧٠ء، جنگ، کراچی، ٢٦جنوری، ٩ )
٢ - قانون کی پابند حکومت، جس کی پارلیمنٹ ہو اور جس کے امور میں باشندگان ملک کو دخل ہو، پارلیمانی حکومت، آئینی حکومت۔
"انقلاب ایران. جس کا اختتام قیام مشروطیت پر ١٩٠٦ء میں ہوا۔"
( ١٩٨٦ء، اقبال اور جدید دنیائے اسلام، ١٤٣ )