مشینری

( مَشِینَری )
{ مَشِی + نَری }
( انگریزی )

تفصیلات


Machinery  مَشِینَری

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں اپنے اصلی معنی اور حالت میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ ١٩٥١ء کو خطبات محمود' میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : مَشِینَرِیاں [مَشِی + نَرِیاں]
جمع غیر ندائی   : مَشِینَرِیوں [مَشِی +نَرِیوں (و مجہول)]
١ - مشینوں (کلوں) کا مجموعہ، بڑی مشین جس کے بہت سے کل پرزے ہوں۔
"مشینری کی خرید بھی کارپوریشن سرمایہ کار کے مشورے سے عمل میں لاتی ہے۔"      ( ١٩٨٩ء، چھوٹی صنعتوں میں سرمایہ کاری، ٥٢ )
٢ - اداروں کا کوئی امتزاج یا نظام جس کے ذریعے عمل کو جاری و ساری رکھا جا سکے، سسٹم، نظام کار۔
"برطانیہ نے جو انتظامی مشینری برصغیر میں تیار کی تھی وہ طبقاتی خطوط پر تعمیر کی گئی تھی۔"      ( ١٩٨٩ء، تعلقات عامہ پیشہ و فن، ١٦ )