مشمول

( مَشْمُول )
{ مَش + مُول }
( عربی )

تفصیلات


شمل  شامِل  مَشْمُول

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے عربی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء کو "شمشیر خانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع   : مَشْمُولات [مَش + مُو + لات]
١ - شامل کیا ہوا، شریک کیا گیا، سب طرف سے گھیرا گیا، شمار میں کیا ہوا۔
"یہ ضرور ہوتا ہے کہ شاعری کا مشمول ہمیشہ بالکل ایک سا نہیں رہتا۔"      ( ١٩٧٩ء، اثبات و نفی، ٦٩ )