مستغاث

( مُسْتَغاث )
{ مُس + تَغاث }
( عربی )

تفصیلات


غوث  مُسْتَغاث

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٣٥ء کو "گلزار ابراہیم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - جس سے فریاد کی جائے، جس سے انصاف چاہیں، جس کے روبرو درخواست یا استغاثہ پیش کریں۔
 کون ہے فریاد خواہوں کا معین و مستغاث اے رحیم و اے کریم و اے الاۃُ العٰلمین      ( ١٩٧٥ء، خروش خم، ١٠٨ )