مستعدانہ

( مُسْتَعِدانَہ )
{ مُس + تَعِدا + نَہ }
( عربی )

تفصیلات


عدد  مُسْتَعِد  مُسْتَعِدانَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت 'مستعد' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقہ صفت و تمیز لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز مستعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٨٦ء کو "مکاتیب امیر مینائی" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - مستعدوں کی طرح، شاگردوں کی طرح نیز مستعدی کے ساتھ، آمادگی، دلچسپی یا سرگرمی کے ساتھ۔
"کلام سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے علوم درسیہ کی تحصیل مستعدانہ کی تھی۔"      ( ١٩١٤ء، شبلی، حیات حافظ، ١١ )
٢ - تیزی کے ساتھ، چستی کے ساتھ، جلد، بعجلت۔
"کمیٹی کی ذمہ داریوں کی مستعدانہ تعمیل کمیٹی کے کام میں اس رکن کی شرکت کی مقتضی ہو۔"      ( ١٩٦١ء، اقوام متحدہ کا چارٹر، ٣٩ )