١ - ایک انگریزی کلمہ جو شادی شدہ عورتوں کے نام سے پہلے استعمال کیا جاتا ہے، منکوحہ عورت۔
"ہمارے بچپن میں نہ کوئی مسٹر تھا اور نہ کوئی مسز یا مس، ان دنوں دعوت ناموں پر شوہر کا نام لکھ کر "مع محل و صاحبزادگان و صاحبزادیاں" لکھتے تھے۔"
( ١٩٧٤ء، پھر نظر میں پھول مہکے، ٥٧ )
٢ - [ مجازا ] بیوی۔
"انہوں نے میری مسز اور مجھ پر دن دہاڑے. انڈے پھینکے۔"
( ١٩٨٦ء، کھویا ہوا افق، ٥٤ )