اجل رسیدہ

( اَجَل رَسِیْدَہ )
{ اَجَل + رَسی + دَہ }

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'اجل' کے ساتھ فارسی زبان کے مصدر 'رسیدن' سے حالیہ تمام 'رسیدہ' لگایا گیا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "حکایت سخن سنج" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - جس کی موت آ گئی ہو، جس کے سر پر موت سوار ہو، جو موت کے پھندے میں پھنسا ہوا ہو۔
"صاحبقراں پہلے ہی اس موذی اجل رسیدہ کے حال سے آگاہ تھے۔"      ( بوستان خیال، ١٧٦:٩ )
  • overtaken by fate
  • doomed;  on the point of death;  wretched
  • unfortunate