اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں اپنے اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧١ء کو "انگلیاں فگار اپنی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : مَسْکاروں [مَس + کا + روں (و مجہول)]
١ - [ عورت ] پلکوں کو سیاہ کرنے کی آرائشی چیز جس کے لگانے سے پلکیں لمی گھنی اور سیاہ نظر آتی ہیں۔
"وہ بے چارہ فوٹوگرافر ایک گھنٹے سے باہر سوکھ رہا ہے، تصویریں بنا لے تو میری بھی جان چھوٹے اور اس کی بھی، انہوں نے پلکوں پر مسکارے کا آخری ٹچ دیتے ہوئے کہا۔"
( ١٩٩٥ء، قومی زبان، کراچی، ستمبر، ٥٣ )