مسکون

( مَسْکُون )
{ مَس + کُون }
( عربی )

تفصیلات


سکن  سَکْنَہ  مَسْکُون

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع   : مَسْکُونات [مَس + کُو + نات]
١ - جہاں سکونت یا آبادی ہو، آبادشدہ، جس میں رہائش ہو۔
 اک اشارے میں پھاند جائیں گے ربع مسکوں کی چار دیواری      ( ١٨٩٥ء، دیوان راسخ دہلوی، ٣١٩ )
٢ - رہائش پذیر، مقیم۔
ممدوح خدا جانے آج کل کہاں مسکون ہیں۔      ( ١٩٨٩ء، مکاتیب خضر، ١٠٦ )