مسمسانا

( مَسْمَسانا )
{ مَس + مَسا + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اردو میں اپنی اصلی حالت اور معنی میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور 'فعل' مستعمل ہے۔ ١٩٧٠ء کو "یادوں کی بارات" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل لازم
١ - بڑبڑانا۔
"میری طرف مسمساتی اور منمناتی چلی آرہی ہے۔"      ( ١٩٧٠ء، یادوں کی بارات، ٥٧ )
٢ - مشکل سے سانس لینا جیسا کہ گھبراہٹ یا جوش میں ہوتا ہے؛ آہستہ آہستہ یا چپکے چپکے رونا؛ نہایت ناراض ہونا، سخت تنگ آنا؛ ڈر کے مارے اپنے خیالات کا اظہار نہ کرنا۔ (جامع اللغات)