بال بچے

( بال بَچّے )
{ بال + بَچ + چے }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'بال' اور اسم 'بچہ' کی جمع 'بچے' آنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور اس کا واحد 'بال بچہ' بھی مستعمل ہے۔ ١٨٦٤ء میں "نصیحت کا کرن پھول" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
١ - اہل و عیال، بی بی بچے، کنبہ۔
"بال بچے سب یہیں ہیں اور الحمدللہ خیریت سے ہیں۔"      ( ١٩١٨ء، مکاتیب اقبال، ٧٥:٢ )
  • children;  wife and children family