محیط اعظم

( مُحِیطِ اَعْظَم )
{ مُحِی + طے + اَع + ظَم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'محیط' کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم تفضیل 'اعظم' لگانے سے مرکب اضافی 'محیط اعظم' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء کو "ولی" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر )
١ - بڑا دریا، سمندر؛ (مجازاً) بہت جامع چیز۔
"محیط اعظم اس کی وسعت فیض سے بصد پیچ و تاب امواج انگشت بدنداں تھا۔"      ( ١٨٥٩ء، سروش سخن، ٧ )