عربی زبان سے ماخوذ صفت 'محیر' کے آخر پر 'ضمہ' اضافت لگا کر 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم 'عقل' کی جمع 'عقول' لگانے سے مرکب اضافی 'محیرالعقول' بنا۔ اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ ١٩١٥ء کو "فلسفہ اجمتاع" میں مستعمل ملتا ہے۔