محویت

( مَحْوِیَّت )
{ مَح (فتحہ م مجہول) + وِیْ + یَت }
( عربی )

تفصیلات


مَحْو  مَحْوِیَّت

عربی زبان سے ماخوذ صفت 'محو' کے آخر پر 'یت' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - گہری سوچ میں ہونا، محو ہونا، خیال میں گم ہونا، خود فراموشی؛ کسی کام میں منہمک ہونا۔
"پہلا مسافر اپنی محویت سے چونک اٹھا۔"      ( ١٩٩٨ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ٥٩ )
  • اِسْتَغْراق
  • مَصْرُوفِیَت