محو نظارہ

( مَحْوِ نَظارَہ )
{ مَح (فتحہ م مجہول) + وے + نَظا + رَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'محو' کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی سے ماخوذ اسم' نظارہ' لگانے سے مرکب اضافی 'محو نظارہ' بنا۔ اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ ١٩١٣ء کو "نقوش مانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - دیکھنے میں مشغول، محو تماشا، محو نظر۔
 محو نظارہ ہو کوئی تو کوئی محو نظر یا الٰہی وہ مقامات کہاں سے لاؤں      ( ١٩٨٣ء، حصارانا، ٩٢ )