عربی زبان سے ماخوذ صفت 'محو' کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر فارسی اسم 'گفتگو' لگانے سے مرکب اضافی 'محو گفتگو' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٧٦ء کو "جگر مراد آبادی، آثار و افکار" میں مستعمل ملتا ہے۔