محو حیرت

( مَحْوِ حَیَرت )
{ مَح (فتحہ م مجہول) + وے + حَے + رَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'محو' کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی سے ماخوذ اسم 'حیرت' لگانے سے مرکب اضافی 'محو حیرت' بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٩١٢ء کو "بانگ درا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - حیرانی میں غرق، حیران، ششدر، متعجب۔
"مختلف علوم متداولہ نے ستاروں، پھولوں، پتھروں جانوروں، اعضائے جسمانی، جوہر مادی وغیرہ کی نسبت وہ راز ہائے سربفتہ منکشف کیے کہ وہ دنیا محو حیرت ہو گئی۔"      ( ١٩٩٤ء، نگار، کراچی، مارچ، ٩٨ )