عربی زبان سے ماخوذ صفت 'مخبوط' کے آخر پر 'ضمہ' اضافت لگا کر 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی سے ماخوذ اسم 'حواس' لگانے سے مرکب اضافی 'مخبوط الحواس' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٥ء کو "نذیر احمد" کے "ترجمہ قرآن مجید" میں مستعمل ملتا ہے۔