مخلوط النسل

( مَخْلُوطُ النَّسْل )
{ مَخ + لُو + طُن (ا ل غیر ملفوظ) + نَسْل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'مخلوط' کے آخر پر 'ضمہ' اضافت لگا کر حرف تخصیص 'ا ل' لگا کر عربی زبان سے اسم 'نسل' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ ١٩٢٥ء کو "عربوں کی جہاز رانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - وہ شخص جس کی نسل میں کسی اور نسل کا میل ہو، دوغلا، دونسلا۔
"قبیلہ آق قویونلو بہت مخلوط النسل ہو گیا تھا۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٥٤٥:٣ )