مختصراً

( مُخْتَصَرَاً )
{ مُخ + تَصَرَن }
( عربی )

تفصیلات


خصر  مُخْتَصَر  مُخْتَصَرَاً

عربی زبان سے ماخوذ صفت 'مختصر' کے ساتھ 'اً' بطور لاحقۂ تمیز لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور 'متعلق فعل' مستعمل ہے۔ ١٩٠١ء کو "علم الاقتصاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - اختصار کے ساتھ، خلاصۃً۔
"خارجی واقعات پر مختصراً روشنی ڈالنا ضروری معلوم ہوتا ہے۔"      ( ١٩٩٥ء، نگار، کراچی، مارچ، ٨١ )