مخلوط طرز تعلیم

( مَخْلُوط طَرْزِ تَعْلِیم )
{ مَخ + لُوط + طَر + زے + تَع + لِیم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'مخلوط' لگا کر عربی زبان سے اسم 'طرز' کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تعلیم' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٢ء کو "مری زندگی فسانہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - لڑکے اور لڑکیوں کی ایک ساتھ تعلیم و تدریس کا نظام، مخلوط تعلیم کا طریقہ۔
"کہا جا سکتا ہے کہ مخلوط طریقۂ تعلیم خود اچھا یا برا نہیں بلکہ طلبا کو اس سلسلے میں صحت مندانہ رویے اپنانے کی تربیت دی جائے۔"      ( ١٩٩٨ء، جنگ، کراچی، ٣٠ اکتوبر، ١٦٠ )