مرغزار

( مَرْغْزار )
{ مَرْغ + زار }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'مرغ' کے ساتھ فارسی زبان سے لاحقہ ظرفیت 'زار' لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : مَرْغْزاروں [مَرْغ + زا + روں (و مجہول)]
١ - جہاں سبزے کی کثرت ہو، سبزہ زار، چراگاہ۔
 سلام ان پر ہے دشت زیست جن سے مرغزار نسیم رشد سے دل کا چمن ہے مشک بار      ( ١٩٩٠ء، زمزمۂ درود، ١١١ )