مرض وبائی

( مَرَضِ وَبائی )
{ مَرَضے + وَبا + ای }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مرض' کے آخر کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان سے اسم 'وبا' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب اضافی 'مرض وبائی' بنا۔ اردو میں بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ "مخزن الجواہر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - [ طب ]  وہ بیماری جو وباء کی طرح پھیلے اور اس میں بہت سے اشخاص ایک ہی وقت میں مبتلا ہو جائیں جیسے ہیضہ و طاعون وغیرہ، وبائی مرض، وبائی بیماری۔ (مخزن الجواہر)