اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بھنے ہوئے گیہوں، گھی اور گڑ سے بنائے ہوئے لڈو (عموماً بچوں کے دانت نکلنے پر تقسیم کیے جاتے ہیں۔)
"چونکہ مرنڈے مٹھیاں بند کر کے بناتے ہیں اور بچہ بھی ان دنوں میں مُٹھیاں بند کرنی شروع کر دیتا ہے بس اسی مناسبت سے مرنڈے بنے۔"
( ١٩٠٥ء، رسوم دہلی، سید احمد دہلوی، ٣٢ )
٢ - مکئی کے ابلے ہوئے دانے جو بھاڑ میں بھون کر کرارے کرلیے گیے ہوں، یعنی جو کھیل نہ بن سکیں۔
"نہ اس نے ماں سے گڑ مانگا نہ جوار کے ہلکے پھلکے مرنڈے۔"
( ١٩٦٧ء، بگولے، ٧٠ )
٣ - وہ بچہ جو انڈے میں جان پڑنے سے پہلے مر جائے۔ (نور اللغات)
٤ - ایک قسم کی جنگلی کڑوی ترکاری؛ پیٹ کا درد۔ (جامع اللغات)