مرکوب

( مَرْکُوب )
{ مَرْ + کُوب }
( عربی )

تفصیلات


رکب  راکِب  مَرْکُوب

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ ١٧٥٤ء کو "ریاض غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - جس پر سواری کی جائے۔
"سنسکرت بھی بہت وسیع زبان ہے، اس کے علاوہ ضائع کے ان کے اوزار، مرکوب و مشروب و مطعوم و ملبوس و مسکن وغیرہ۔"      ( ١٩٢٧ء، شاد عظیم آبادی، فکر بلیغ، ٣٠ )