مرکزی شہر

( مَرْکَزی شَہْر )
{ مَرْ + کَز + شَہْر (فتحہ ش مجہول) }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'مرکزی' کے ساتھ فارسی زبان سے اسم 'شہر' لگانے سے مرکب 'مرکزی شہر' بنا۔ اردو میں بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ ١٩٨٧ء کو "ریگ رواں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : مَرْکَزی شَہْروں [مَر + کَزی + شَہ (فتحہ ش مجہول) + روں (و مجہول)]
١ - وہ شہر جو کسی خطے یا علاقے میں (تجارت وغیرہ کے باعث) مرکز کی حیثیت اختیار کر گیا ہو؛ (مجازاً) بڑا شہر، اہم شہر۔
"امتداد زمانہ سے یہ اپنے علاقے کا مرکزی شہر اور ایک مختصر سی ریاست کا صدر مقام بن گیا۔"      ( ١٩٨٧ء، ریگ رواں، ٨٧ )