مرکزی تصور

( مَرْکَزی تَصَوُّر )
{ مَرْ + کَزی + تَصَو + وُر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'مرکزی' کے ساتھ عربی زبان سے اسم 'تصور' لگانے سے مرکب 'مرکزی تصور' بنا۔ اردو میں بطور 'اسم' مستعمل ہے۔ ١٩٨١ء کو "نئی تعلیم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - خاص اہمیت کا خیال یا تصور۔
"موجودہ طریقہ تعلیم کا بھی ایک مرکزی تصور ہے۔"      ( ١٩٨١ء، نئی تعلیم کے مسائل، ٥٣ )