عربی زبان سے ماخوذ اسم نیز صفت 'مرقع' کے ساتھ فارسی مصدر 'نوشتن' سے مشتق صیغہ امر 'نویس' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب 'مرقع نویسی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٨ء، کو رسالہ "اردو" اپریل تا جون میں مستعمل ملتا ہے۔
"اس میں ادبی خاکہ نگاری کے ساتھ ساتھ، شخصیت نگاری، مرقع نویسی اور علمی و مذہبی شخصیات پر لکھے گیے خاکوں کا ذکر بھی آگیا ہے۔"
( ١٩٨٨ء، اردو، کراچی، اپریل تا جون ٢٠٣ )