مزاحمتی تحریک

( مُزاحَمَتی تَحرِیک )
{ مُزا + حَمَتی + تَح (فتحہ ت مجہول) + رِیک }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'مزاحمتی' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تحریک' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٩٠ء کو "لیلٰی خالد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : مُزاحَمَتی تَحرِیکات [مُزا + حَمَتی + تَح (فتحہ ت مجہول) + ری + کات]
جمع استثنائی   : مُزاحَمَتی تَحرِیکیں [مُزا + حَمَتی + تَح (فتحہ ت مجہول) + ری + کیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : مُزاحَمَتی تَحرِیکوں [مُزا + حَمَتی + تَح (فتحہ ت مجہول) + ری + کوں (و مجہول)]
١ - مدافعتی عمل، دفاعی تحریک۔
"ہماری مزاحمتی تحریک کو بنیادی نقصان اردنی اور فلسطینی عوام کے ایک نہ ہونے کے عمل سے پہنچا ہے۔"      ( ١٩٩٠ء، لیلٰی خالد، ١٢٦ )